ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ہیمنت سورین سرکار کے سال اول کی تقریب کا اہتمام، سیکورٹی سخت

ہیمنت سورین سرکار کے سال اول کی تقریب کا اہتمام، سیکورٹی سخت

Mon, 28 Dec 2020 19:32:37  SO Admin   S.O. News Service

رانچی؍ 28؍ دسمبر (آئی این ایس انڈیا) 29 دسمبر کو ہیمنت سورین حکومت سازی کے ایک سال پورے ہونے والے ہیں۔

حکومت ایک سال میں کئے گئے کارناموں کو گنانے کے لئے مورہ آبادی میں ایک عظیم الشان پروگرام کا اہتمام کررہی ہے، اس کی تیاری تقریباًمکمل ہوچکی ہے۔ پنڈال کی سکیورٹی میں چار آئی پی ایس، چھ ڈی ایس پیز، 10 انسپکٹرز سمیت 500 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

پیر کی سہ پہر کو رانچی کے ڈی سی چترا رنجن اور ایس ایس پی سریندر جھا نے سکیورٹی کے لئے تعینات افسران کو ہدایات دیں۔ ایس ایس پی نے کہا کہ پنڈال میں امن و امان برقرار رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ڈی سی نے کہا کہ تقریب میں ہمیں بیک وقت دو مختلف محاذ پر کام کرنا ہے، ایک طرف ان تمام لوگوں کی حفاظت جو تقریب میں شرکت کریں گے، کو یقینی بنانا ہماری ترجیح ہوگی، دوسری طرف کرونا وبا کو روکنے کے لئے پنڈال تک پہنچنے والے لوگوں کے مابین جسمانی فاصلے پر عمل در آمدلازمی ہوگی۔ خواتین کی حفاظت خصوصی طور پر سادہ لباس میں پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔

صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک شہر میں تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا۔ پنڈرا اور پِسکا موڑ سے آنے والی بھاری گاڑیاں مکمل طور پر بند کردی جائیں گی۔چھوٹی گاڑیاں اس راستے سے چلیں گی۔


Share: